تازه خبریں

حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر خصوصی تعاون اورپر امن انعقاد پر کوہاٹ انتظامیہ کاشکریہ ادا کرتے ہیں ۔علامہ حمید حسین امامی

کوہاٹ( )شیعہ علماء خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر کوہاٹ انتظامیہ کے انتہائی مشکور ہیں ۔جس نے چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد پرعوام کے دل جیت لئے ہیں ۔ چہلم امام حسین کے موقع پر کسی قسم کی کوئی رکاٹ نہیں ڈالی گئی لاؤڈ سپیکر اور علماء کے خطباط پر کوئی پابند نہیں تھی۔ہم کمشنر کوہاٹ ۔ڈی پی او کوہاٹ، ڈی سی او کوہاٹ کا خصوصی طور پر شکر ادا کرتے ہیں ۔جنہوں نے ہمارے ساتھ حد سے بڑھ کر تعاون کیا۔ہم کوہاٹ میں سیکورٓٹی فورسسز کی خدمات کو سراہتے ہیں جن نے دن رات محنت کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ۔۔ ہم آئندہ بھی کوہاٹ انتظامیہ سے اسی طرح کے تعاون کی امید کرتے ہیں اور انشاء اللہ ہم سے بھی جتنا ممکن ہو سکا ہم بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں گے۔