تازه خبریں

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزرسیدہ سدرہ نقوی کی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری سے ملاقات۔

فیصل آباد ( ) اطلاعات کے مطابق صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے فیصل آباد یونٹ کمالپور کا دورہ کیا اور بسلسلہ ء شہادت امام حسین مظلوم علیہ السلام مجلس عزا میں خطاب کیا اور فضائل و مصائب آل محمد علیہم السلام بیان کئے۔ بعد ازاں انھوں نے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی اور صوبائی آرگنائزسیدہ ندا زہرا نقوی اور دیگر طالبات سے ملاقات کی مرکزی اور صوبائی آرگنائزرز نے علامہ صاحب کو تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا اوران سے تنظیمی امور پر رہنمائی لی۔
علامہ سبطین سبزواری صاحب نے جے ایس او طالبات پاکستان کو انکی کاوشوں پہ سراہا ، انھوں نے طالبات سے ملاقات کے دوران کہا کہ آپ دختران ملت ہیں اور پوری قوم کی تربیت کی ضامن ہیں ،اسلام میں خواتین کا کرداربہت نمایاں ہے جناب خدیجہ ؑ محافظہ نبوت و رسالت ، جناب زہرا ؑ محافظہ ولایت اور جناب زینب سلام اللہ علیھا محافظہ امامت و شہادت ہیں۔ اسی طرح آج آپ کنیزان زینب سلام اللہ محافظہ قوم ملت بن سکتی ہیں۔ آپ طالبات بہترین قیادت کے زیر سایہ حکیمانہ ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہیں لہذا گھبرائیں نہیں اور علمی و عملی میدان میں اسی طرح کارکردگی پیش کرتی رہیں۔صوبائی صدر پنجاب علامہ سبطین حیدر سبزواری نے مزید کہا کہ شیعہ علما کونسل پنجاب ہے قدم پہ طالبات کی معاونت و رہنمائی کے لئے آمادہ ہے ۔