تازه خبریں

حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے دفترقائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کی مجلس نظارت وکابینہ کے اراکین کی تنظیمی نشت

جعفریہ پریس – دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس کی مجلس نظارت وکابینہ کے اراکین اور سینئر تنظیمی علماء کرام کی قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات-  جعفریہ پریس  کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت  آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی مشہد مقدس پہنچے تو دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد کی مجلس نظارت وکابینہ کے اراکین اور سینئر تنظیمی علماء کرام نے قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات اور تنظیمی نشست کا انعقاد کیا- تنظیمی نشست میں نمائندہ قائد مولانا وحید علی ساجدی ، مولانا عقیل حیدر زیدی سیکریٹری مجلس نظارت ،مولانا عطا محمد باقری، مولانا نثار حسین مھدوی ، مولانا موسی رضا نقوی، مولانا عرفانی ، مولانا عبد القیوم سعیدی ، مولانا سید عمران حیدر نقوی ، مولانا سید تحریری ، مولاناعلی نقوی ، مولانا اسحاق جواد ، مولانا غلام مرتضی جعفری ،مولانا ساجد رضا اسدی، مولانا آصف رضا سرگانی اور دیگر تنظیمی برادران نے شرکت کی – اس تنظیمی نشست میں نمائندہ قائد مولانا وحید علی ساجدی نے اپنے محبوب قائد کو مشہد مقدس تشریف آوری پرخوش آمدید کہا اور پورے سال کی دفتر کی کارکردگی اور فعالیت کی رپورٹ پیش کی آخر میں قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اراکین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ضروری ہدایات دیں-

،

  –