تازه خبریں

حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، یحیی السنوار کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، یحیی السنوار کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے:
مجاہد ہیرو، کمانڈر یحیی سنوار اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔ وہ مزاحمت و جہاد کا درخشاں چہرہ تھے جو فولادی عزم کے ساتھ ظالم و جارح دشمن کے مد مقابل ڈٹے رہے، مدبرانہ کوششوں اور شجاعت سے اس کے منہ پر طمانچہ مارا، اس علاقے کی تاریخ میں سات اکتوبر جیسی ضرب اپنی یادگار کے طور پر چھوڑی۔ ان کا فقدان مزاحمتی محاذ کے لئے یقینا دردناک ہے لیکن شیخ احمد یاسین، فتحی شقاقی، رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ جیسی ممتاز ہستیوں کی شہادت کے بعد بھی اس محاذ کی پیش قدمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی تو سنوار کی شہادت سے بھی ان شاء اللہ ذرہ برابر وقفہ پیدا نہیں ہوگا۔ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔ میں اپنے بھائی یحیی سنوار کی شہادت پر ان کے خاندان، ساتھی مجاہدین اور جہاد فی سبیل اللہ سے قلبی لگاؤ رکھنے والے تمام افراد کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔