حکمران ،ضلع کرم میں امن قائم کرنے میں سنجیدگی دکھائیں ،قائدملت جعفریہ
عوام کے جان و مال کی حفاظت حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے ،حکمرن امن قائم کرنے کیلئے عملی کردار ادا کریں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
راولپنڈی /اسلام آباد27نومبر 2024 ء ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سانحہ کرم کے بعد پیداہونے والی بگڑتی صورتحال پر مسلسل گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب صورتحال یہ ہے کہ سات روز کا سیز فائر کا اعلان کئے جانے کے باوجود تاحال پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جارہے جس سے ضلع کرم کے حالات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مسلسل انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔
عوام کے جان و مال کی حفاظت حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے ،حکمرن امن قائم کرنے کیلئے عملی کردار ادا کریں ۔علامہ ساجد نقوی نے مزیدکہا کہ ایک عرصہ سے یہ خطہ شر پسندی ، ظلم و جبر اور تشدد کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے لہٰذافوری طور پر زمینی حقائق کے مطابق سنجیدہ اقدام اٹھا کر بحالی امن و عوام کے جان وال کے تحفظ کیلئے اقدام اُٹھائے جائیں ۔ قائد ملت جعفریہ نے شہدارکے درجات کی بلندی ، لواحقین کیلئے صبر واستقامت زخمیوں کیلئے شفاکاملہ و عاجلہ کی دعا کی ۔