• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

حکومت علامہ مرزا یوسف کی گاڑی پردہشتگردانہ حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا علامہ مرزا یوسف کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار،اور دہشتگردانہ حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا  ہے–
ہفتہ کے روز کراچی میں کراچی کے معروف عالم دین اور امام بارگاہ نور ایمان کے ٹرسٹی علامہ مرزا یوسف کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے حملے میں جاں بحق ہونیوالے سکیورٹی گارڈز کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دہشتگردانہ حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرے۔  قائد ملت جعفریہ نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
ادھر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے کیونکہ دہشت گردوں کا انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، دہشت گرد انسانیت کے دشمن خونی درندے ہیں جن سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے حملے میں ہونیوالے جانی نقصان پر بھی دلی افسوس کا اظہار کیا۔