• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

علامہ مرزا یوسف کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اورانکا ذاتی محافظ شہید

جعفریہ پریس –  کراچی کے معروف عالم دین اور امام بارگاہ نور ایمان کے ٹرسٹی علامہ مرزا یوسف کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور انکا ذاتی محافظ شہید ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدودو گلستان جوہر بلاک12میں واقع اپارٹمنٹ  کے اندر داخل ہوئی اسی اثناء دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے انکے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انکی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار اقبال ولد عظیم اور انکا ذاتی محافظ مظہر ولد طاہر شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، زخمیوں کو قریبی واقع نجی اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ دونوں افراد نے راستے میں دم توڑ دیا ۔ پولیس کے مطابق جس وقت واقعہ پیش اس وقت علامہ یوسف کی گاڑی اپارٹمنٹ کے اندر داخل ہوچکی تھی ، انکی گاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ، مقتول اہلکار سیکورٹی زون میں تعینات تھا جبکہ مظہر اورنگی ٹائون کا رہنے والا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل انکے بیٹے مرزا خادم حسین بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔