تازه خبریں

حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ فرقہ واریت اور مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دینے والے ایسے شرپسند مذہبی راہنماوں کیخلاف فوری طور پر کاروائی کرے، مدثر رضا

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر برادر مدثر رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں مٹھی بھر دہشت گرد تکفیری گروہ جو کہ کالعدم قرار دیئے جانے کے باوجود جعلی ناموں سے سرگرم عمل ہے، مسلمانوں میں تفرقہ اور اشتعال انگیزی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے مگر چہلم سید الشہداء (ع) کے موقع پر پاکستان بھر میں شیعہ و سنی مسلمانوں نے بھرپور اور مثالی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرکے ان مٹھی بھر شرپسندوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہنا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ فرقہ واریت اور مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دینے والے ایسے شرپسند مذہبی راہنماوں کیخلاف فوری طور پر کاروائی کرے۔