جنوری 2018حیدرآباد
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدرسید پسند علی رضوی سے ان کی رہائش گاہ حیدرآباد میں ملاقات اس موقع پہ ملکی سیاست اور حالات پہ گفتگو کی گئی ، سید پسند علی رضوی نے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی خدمات کے بارے میں تفصیلات دی جس میں حسینی بلڈ ڈونیشن کئمپ، مثالی عزاداری، تعارف مکتب اہلبیت، سفیران مھدی عج، تبلیغ دین مصطفیٰ ص، اور گوٹھ سدھار کے امور شامل تھے، اس موقع پہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم ہے، ہمارے مکتب نے ہمیشہ اتحاد کو فروغ دینے کے لیئے خدمات انجام دی ہیں۔
مزید تصااویر دیکھیں