خلیج فارس میں امریکی جہاز کی ایرانی بحری جہاز پر تنبیہی فائرنگ
خلیج فارس میں امریکی بحری جنگی جہاز نے قریب آنے والے ایرانی بحری جہاز پر تنبیہی فائرنگ کی۔فرانسیسی خبر ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالےسے بتایا ہے کہ ایران کی پٹرول ویسل مسلسل امریکی جہازیو ایس ایس تھنڈر بولٹ کی جانب بڑھتی گئی۔ اسے ریڈیو پیغام دیا گیا لیکن جواب نہ ملا ، یہاں تک کہ ایرانی جہاز امریکی جہازکے ایک سو پچاس گزقریب آگیا۔جس پر امریکی اہلکاروں کو فائرنگ کرنا پڑی۔دوسری جانب ایران نے الزام لگایا ہے کہ زیادتی امریکی جہاز کی جانب سے ہوئی اور وارننگ کے باوجودامریکی بحری جہاز ان کی پٹرولنگ شپ کے قریب آتا چلا گیا اور پھر فائرنگ بھی کی۔