جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ترجمان شجیعہ زہراء علوی نے فیصل آباد سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے گوجرانوالہ میں آنسہ بتول کو ڈویژنل آرگنائزر نامزد کر دیا ہے۔ اس موقع پر جے ایس او کی مرکزی سرپرست کا کہنا تھا کہ آنسہ بتول ایک ہونہار طالبہ ہیں، تنظیم سے محبت رکھتی ہیں اور الٰہی تنظیم میں کام کرنے کے لئے دل و جان سے آمادہ ہیں۔ سیدہ سدرہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جے ایس او طالبات پاکستان کو ایسی ہی خواہران کی ضرورت ہے جو تعلیمی میدان میں آگے ہوں، باشعور ہوں مزید براں نمائندہ ولی فقیہ و قائدملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی عظیم قیادت کے زیر سایہ الٰہی تنظیم جے ایس او پاکستان طالبات پاکستان میں کام کرنے کا شوق رکھتی ہیں۔