تازه خبریں

خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی کمشنر پشاور سے ملاقات

پشاور
شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی میں ایک وفد نے کمشنر پشاور کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی اور محرم الحرام کے حوالے سے مسائل اور پروگرامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔کمشنر پشاور اور پشاور انتظامیہ کے نمائندگان کافی تعداد میں موجود تھے اور شیعہ عمائدین اور انتظامیہ پشاور نے مسائل کے حل کرنے کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ کی کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔شیعہ علما کونلس کے وفد میں علامہ حمید حسین امامی، صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی،میر مرتضی علی بھی شامل تھے ۔