تازه خبریں

درگاہ لال شہباز قلندر پر ہونے والی دہشتگردی سفاکیت ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نےآوران بلوچستان اور سہیون شریف میں دھماکے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں جاری منظم دہشت گری کی پر زور مذمت کرتے ہو ئے دہشتگردی کے واقعات میں آرمی کے جوانوں سمیت اتنے بڑے پیمانے پر شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کاظہار کیا، انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ملک کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک ہے ، پنجاب اور کے پی کے کے دہشتگردی واقعات کے بعد سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جانے چاہئے تھے مگر ایسانہیں ہوا ، انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات مہیا کی جانی چاہئے ، انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جانا چاہئے ، پاکستانی قوم متحدہے اور اس مشکل گھڑ ی میں قوم کو متحد ہو کر صبر و تحمل کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خا ک ملانے کے لئے سیسہ پلائی دیوا ر بن جائیں۔