تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف کی طرف سے مجلس ترحیم آیۃ اللہ الشیخ باقر نمرکا انعقاد شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عبّاس تقوی کی خصوصی شرکت

جعفریہ پریس اسٹاف رپورٹر نجف دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف کی طرف سے مجلس ترحیم آیۃ اللہ الشیخ باقر نمرکا انعقاد کیا گیا جس میں طلاب حوزہ نجف اشرف نے بھر پور شرکت کی اور شیخ مظلوم کوبے دردی کے ساتھ شھید کرنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا مجلس ترحیم سے خطاب آیۃ اللہ العظمی مرجع شیعان جہان الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند حجۃ الاسلام سماحہ الشیخ علی النجفی، شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید ناظر تقوی، نمائندہ قائد ملت جعفریہ نجف اشرف عراق حجۃ الاسلام و المسلمین جناب الشیخ غلام قنبر قرائتی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا، شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عبّاس تقوی نے شہید النمر کی شخصیت پر مختصر روشنی ڈالی اور نجف اشرف کے طلاب کو پاکستان کے حللات سے اگاہ کیا