مشھد مقدس،
لخت جگر رسول(ص)، صدیقہ،طاہرہ حضرت فاطمه زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت مناسبت سےدفتر قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی مشہد مقدس کی طرف سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا. مجلس کا آغاز زیارت عاشورہ اور تلاوت کلام پاک سے ہوا.مجلس سے *حجت الاسلام والمسلمین شیخ اسحاق جواد* نے خطاب فرمایا.
انہوں نے احسن انداز میں حضرت فاطمه زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ اور مصائب بیان کیے. مجلس عزا کے بعد ماتم داری ہوئی .مجلس عزا میں علماء کرام اور طلباءعظام زائرین حضرت علی ابن موسی رضا علیہ السلام کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور آخر میں دفتر کی طرف سے وسیع لنگر کا بھی انتظام کیا گیا.