تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیةاللہ سید ساجد نقوی مشہد مقدس میں نشست

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیةاللہ سید ساجد نقوی مشہد مقدس میں بعثت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قومی ملی پلیٹ فارم کی کاردگی کے حوالے سے سوالات و جوابات پر مشتمل ایک نشست کا اہتمام کیا گیا.
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر توقیر ملت علامہ محمدرمضان توقیر مہمان خصوصی تھے.نشست کا آغاز تلاوت کلام نور سے ہوا تلاوت کے بعد توقیر ملت،عہد ساز شخصیت علامہ محمد رمضان توقیر نے مبعث کے حوالے سے مختصرا بیان کیا.اس کے بعد سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مشہد مقدس کے طلباء کرام نے بھرپور شرکت اورملکی،قومی، عزاداری، سیاسی اور زائرین کو درپیش صورتحال سے متعلق سوالات کیے.توقیر ملت نے تمام سوالات کے قانع کنندہ جوابات دئیے.نشست کے آخر میں شھداء ملت جعفریہ اور قائد محبوب کیلیے دعا کی گئی.

مزید تصاویر کے لئے کلک کریں