تازه خبریں

دفتر نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے جشن امام زمان عجل اللہ کا انعقاد – علامہ سید جان علی شاہ کاظمی کا خطاب

جعفریہ پریس – دفتر نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی  شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے جشن امام زمان عجل اللہ منعقد کیا گیا جس میں علماء طلاب زائرین امام ہشتم نے بڑی تعداد میں شرکت کی . جس میں طلاب اور زائرین نے امام زمان کی شان میں عقیدت نظرانہ پیش کیا ۔ اور پاکستان سے آئے   ہوئے۲۶علماء ائمہ جماعت اور امام جمعہ کے رکنی وفد نے شرکت کی . دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ مشہد مقدس کے مسئول محترم علامہ وحید علی ساجدی اور نائب مسئول مولانا سید عمران حیدر نقوی نے علماء کے وفد کا استقبال کیا۔  اس جشن کے سخنران دنیا کے مشہور جان پہچانی شخصیت  حجۃ الاسلام علامہ سید جان علی شاہ کاظمی  نے خطاب فرمایا۔
اور انہوں نے اپنے بیانات اعلی میں فرمایا کے آج کا دور شیعت کے لیئے مشکل دور ہے اور اس دور میں ہمیں اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے اتحاد مسلمین کے ساتھ ساتھ اتحاد مومنین کی اشد ضرورت ہے  تاکہ ہم اپنے دشمن کو پہچان سکیں ورنہ ہر روز لاشیں ار شہداء کے جنازے اٹھانا پڑھینگے
انہوں نے تین مہم نکات کی طرف سے اشارہ کیا جن کے ذریعے سے ہم شیعیان حیدر کرار اپنے آپ کو مضبوط اور محکم کرسکتے ہیں اور دشمنان کا مقابلا کرسکتے ہیں اور آج نیمہ شعبان کی رات ہے آئیں امام زمان کی خدمت میں یہ دعا کرین کے یا امام زمان عج جلدی آئیں مولا آج اس دور زمانے میں پوری دنیا میں آپ کے شیعیان کوقتل کیا جارہا ہے مولا جلدی آئیں مولا مہدی کجائی  خدا کند بیایی ۔  اور آخر میں دعاء امام زمان کے تعجیل فرج کے ساتہ اس پروگرام کا اختتام کیا گیا۔