تازه خبریں

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی

شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ فوج اور اس کے اتحادیوں نے دیرالزور کے جنوبی مضافات میں داعش کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر لیا ہے اور ان پر شدید حملہ کیا ہے-

دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملوں کے بعد حویجہ صکر اور الصناعہ محلے میں بھی شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں-

اس درمیان شامی فضائیہ نے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے-

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ البو کمال شہر میں فوج کی پیشقدمی کے باعث داعش کا شیرازہ بکھرتا ہوا نظر آ رہا ہے اور دسیوں دہشت گرد اس علاقے سے فرار کر گئے ہیں-

شامی فوج نے دیرالزور شہر کے اطراف کے بہت سے دیہاتوں کو بھی آزاد کرا لیا ہے-

دوسری جانب شامی فوج نے دیرالزور کے قریب داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے شہر المیادین میں داعش کے مواصلاتی نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اس کو تباہ کر دیا-

یہ نیٹ ورک الرقہ کے قریب الطبقہ ہوائی اڈے میں امریکا کے حمایت یافتہ کردوں کے اڈے اور عراق کی سرحد پر واقع التنف میں امریکی فوجی اڈے کو ایک دوسرے سے متصل کرتا تھا-