تازه خبریں

راولپنڈی امام بارگاہ میں بم دھماکہ کی شدید مذمت اور تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں ۔ وفا عباس فرقہ واریت کی آڑ میں معصوم لوگوں کو شہید کرنے وا لے دہشت گردکسی معافی کے مستحق نہیں۔

جعفریہ پریس- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر وفا عباس نے اپنے ایک بیان میں راولپنڈی کے امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کی اور واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے حکومت سے واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد چاہے مسلک کی بنیاد پر قتل عام کرے یا لسانی بنیادوں پر وہ کسی صورت معافی کے لائق نہیں کیونکہ وہ ریاست کا مجرم ہے۔ جو ملکی سا لمیت اور امن و امان کو تباہ کرنے اور مسالک کے درمیان تفرقہ پیدا کرکے اسلام و پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے ایسا شخص کسی صورت معافی کے مستحق نہیں ۔ اس لئے حکومت کو چاہئیے کہ بغیر کسی بیرونی دباؤ کو قبول کئے دہشت گردوں کو تختۂ دار پر لٹکایا جائے ۔