روس نے جنگ کے خاتمے اورمذاکرات کیلئے یوکرین کی شرائط کو غیر حقیقی قرار دے دیا
روس نے جنگ کے خاتمے اورمذاکرات کے لیے یوکرین کی شرائط کو غیر حقیقی قرار دیا ہے۔ بالی میں جی 20اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ تمام مسائل کی وجہ یوکرین کا رویہ ہے ۔ یوکرین سے اناج کی برآمد کے بارے میں سوال پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے رکاوٹیں دور کرنے کے لیےامریکہ اور یورپی یونین کے تحریری وعدوں کے بارے میں آگاہ کیاہے ۔