• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجاہد اور انقلابی عالم دین آیت اللہ آقائ حاج شیخ ابراہیم امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں مجاہد ، متقی اور پرہیزگار عالم دین مرحوم آیت اللہ آقائ حاج شیخ ابراہیم امینی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر حوزہ علمیہ قم ، فضلا ، ارادتمندوں اور مرحوم کے قلمی آثار سے مستفید ہونے والوں اور خاص طور پر مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم کی عمر بابرکت کلی طور پر علم کے حصول ، اسلامی معارف کی نشر و اشاعت ، سیاسی و سماجی سطح پر مجاہدت ، اسلامی جمہوری نظام کے رسمی عہدوں پر فعالیت، اسی طرح امامت جمعہ ، مجمع تشخیص مصلحت میں رکنیت اور حوزوی امور کے اداروں میں صرف ہوئی ہے ۔ مرحوم انفرادی سلوک کے ساتھ ساتھ زہد و تقوی ، پرہیزگاری کا بہترین نمونہ  اور دنیا کی پرکشش مادیت پر عدم توجہ  کا بھی مظہر ہیں۔ اس انقلابی، مجاہد اور صادق عالم دین پر اللہ تعالی کی رحمت نازل ہو۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و رضوان اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای