جعفریہ پریس- محرم الحرام کے دوران روایتی جلوس و مجالس عزا سالہا سال سے جاری و ساری ہیں، اور حکومت کی جانب سے بے بنیاد پابندیاں تسلیم نہیں کرینگے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ بھرپور تعاون کیاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اتوار کے روز اسلام آباد پہنچنے پر محرم الحرام کمیٹی کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی روایتی جلوس اور مجالس ہائے عزا پر پابندیاں لگانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس پابندی کو فی الفور اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ ملت تشیع نے ہمیشہ ملک و ملت کی سالمیت کو مقدم سمجھا جبکہ اتحاد و مذہبی رواداری کےلئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں مگر موجودہ حکومت سالہا سال سے جاری روایتی مجالس و جلوس ہائے عزاء میں رکاوٹیں ڈال کر عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے جو کہ شہری حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اوراسے ہرگز تسلیم نہیں کرینگے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عزاداری سید الشہداء آئین پاکستان کی رو سے ہمارا مذہبی حق ہی نہیں بلکہ یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی لہٰذا ایام عزا میں مصنوعی خوف و ہراس پیدا کرنا اور سنگینوں کے سائے میں عزاداری کا انعقاد قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عزاداری سید الشہداء پر کوئی آنچ تسلیم نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی پابندی کو ہم خاطر میں لائینگے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور اس پابندی کو اٹھا کر عوام دوستی کا ثبوت دے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سانحہ گوجرانوالہ عشرہ محرم کے باقی آمدہ ایام میں سیکورٹی کے حوالے سے ریاستی اداروں کی قلعی کھولنے کےلئے کافی ہے- علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ریاست اور امن و امان کے قیام کے ذمہ دار ادارے ملک کے تمام حصوں میں محافل عزاداری، مجالس عزاءاور جلوس عزاءکے تحفظ کےلئے اپنے فرائض منصبی ادا کریں مگر افسوس سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام کو تنگ کرنے کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں اور عوام کی شہری آزادیاں سلب کی جارہی ہیں۔
- پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان