تازه خبریں

زائرین کو جانے کی اجازت نہ دی گئی تو بھر پور احتجاج کا اعلان کریں گے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان

دھبولہ ضلع اٹک میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی پریس کانفرنس مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی بھی ھمراہ موجود قائد ملت جعفریہ کا کہنا تھا کہ عزاداری پر قدغن اور ایف آئی آرز کاٹ کر حکومت خود فرقہ واریت میں ملوث ھو رھی ھے علاوہ ازیں کہا کہ زیارات مقامات مقدسہ کے لئے تفتان کا راستہ کبھی نہ چھوڑیں گے یہ ھمارا آئینی حق ھے،اگر راستے کھول کر زائرین کو جانے کی اجازت نہ دی گئی تو بھر پور احتجاج کا اعلان کریں گے تو حکمرانوں کے لئے بہت بڑی مشکل بنے گی،یہ زیادتیاں برداشت نہیں کر سکتے۔