جعفریہ پریس – وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تفتان میں زائرین پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل ایف سی کو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی خود سربراہی کریں اور تمام متعلقہ ادارے ایف سی کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہیں۔وزیراعظم نے اس ہدف کو بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔