• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

سانحہ عاشورہ راولپنڈى میں بے گناہ گرفتاراسیروں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک برائے رہائی اسیران کے زیراہتمام شدید احتجاج، مظاہرین سے شیعہ علماء کونسل پاکستان راولپنڈى کے ضلعی صدرمولانا قاسم جعفری کا خطاب

جعفریہ پریس – سانحہ عاشورہ راولپنڈى میں بے گناہ گرفتار اسیروں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک برائے رہائی اسیران کے زیراہتمام دوسرا احتجاج – 16 فروری 2014  2 بجے کوامام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ کمیٹی چوک راولپنڈى سے احتجاجی ریلی نکالی گئی  ریلی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان راولپنڈى ، جے ایس او ، جعفریہ یوتھ  سمیت مختلف تنظیموں اورانجمنوں کے علاوہ مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی – مظاہرین نے بلاجواز گرفتاریوں کی مذمت  کرتے ہوئےفی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ۔۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان راولپنڈى کے ضلعی صدر مولانا  قاسم جعفری نے کہا کہ پنجاب حکومت جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے، امام بارگاہیں اور مساجد جلانے والے اصل ملزمان پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا جبکہ ہمارے گرفتار کئے گئے بےگناہ اسیروں سےغیرانسانی برتاؤ کیا جارہا ہے جسے فی الفور بند کیا جائے اور سانحے کی اصل وجوہات کی روشنی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو منظرعام پر لایا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب امام بارگاہوں کو نقصان پہنچانے والے اصلی ملزمان کو بھی گرفتار کرے۔