جعفریہ پریس ۔ جے ایس او پاکستان کے کے مرکزی سینئر نائب صدر عبداللہ رضا نے راولپنڈی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک عزیز اس وقت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ۔عاشورہ محرم الحرام کو راولپنڈی سے اٹھنے والی اس لہر نے آج پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہوا ہے اور حکومت نے دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سانحہ عاشورہ محرم الحرام پر بیان بازی کی بجائے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس کے حقیقی ملزمان کو گرفتار کیا جاتا تو اس لہر کو وہیں روکا جا سکتا تھا۔ لیکن محسوس یوں ہوتا ہے کہ حکومت اس معاملے میں بالکل سنجیدہ ہی نہیں ہے ۔یا یوں کہوں تو شاید غلط نہ ہو کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان میں امن و امان ختم ہو جائے اور انارکی پھیلے۔
عبداللہ رضا نے مزید کہا کہ راولپنڈی سانحہ عاشورہ کے بعد تسلسل سے پورے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کیے گئے۔کبھی ملتان تو کبھی بہاولپور،کراچی سے لے کر لاہور تک دہشت گردی کا خونی کھیل کھیلا گیا اور پاکستانی مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کی گئی۔ لیکن وہ اس سازش میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام پاکستانی جانتے ہیں کہ یہ کوئی شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک تیسری طاقت ہے کہ جو ان تمام سانحات کے پیچھے کارفرما ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں دہشت گردوں کی حکومت ہے اور وہ جدھر چاہتے ہیں اور جو چاہتے ہیں کر گزرتے ہیں ۔پاکستان میں حکومتی سطح پر کسی ادارے میں اس قدر جرائت نہیں کہ وہ ان کے ہاتھوں کو روک سکے۔ہم راولپنڈی بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت کو آگاہ کرتے ہیں کہ اگر ان سانحات کو نہ روکا گیا تو وہ وقت دور نہیں کہ جب حکومتی ارکان سڑک پر جوتے گھسیٹتے ہوئے نظر آئیں گے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت