تازه خبریں

سانحہ پارا چنار پر ذمہ داروں کی خاموشی کئی سوالات جنم لے رہی ہے علامہ عارف حسین واحدی

راولپنڈی ، اسلام آباد۔ 27 جون (دفتر ) سانحہ پارا چنار پر ذمہ داروں کی خاموشی کئی سوالات جنم لے رہی ہے ۔ حکومت کا ملک میں ہونے واے سانحات اور شہید ہونے والوں کی لواحقین سے سلوک اور دہرا معیار عوام کو سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ یہاں انسان کی قدر قیمت نہیں ہے کوئی اور بات مدنظر ہے ۔ سانحہ پارہ چنار کے لواحقین سے تعاون نہ کرنا اور کسی ذمہ دار کا علاقے کا دورہ نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کو چاہیے تھا کہ وہ ملک بھر میں ہونے والے سانحات کو برابری کی بنیاد دیکھتے اور ہر ایک کے لئے تعاون اور ملازمتوں کا اعلان کرتے ، سانحہ ملک کے جس کونے میں بھی ہو حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سب کو برابری کی بنیاد پر دیکھے ۔ ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سکریڑی جنرل نے کیا انہوں نے کہا پارا چنار اور کونٹہ کے سانحات قانون نافذ کرنے واے اداروں کی ناکامی ہے ۔ وزیر داخلہ کے بیاں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ سانحہ پارا چنار کی اطلاع پہلے سے تھی ، اس کے باوجود اس کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کرنا ریاستی اداروں کی ناکامی ہے ۔انہوں نے کہا سانحہ پارا چنار کے بعد احتجاج کرنے واے پارا چنار کے شہریوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرینگ نہ قابل برداشت ہے حکام بلا اس معاملے خاموشی اختیار کرنے کے بجائے حقائق کی بنیاد پر دہشت گردوں کی شناسی کرکے ان کو کیفر کردار پونچائے ئے اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کریں انہیں سزا دلوا ئیں۔ بہتر سیکورٹی اور دہشت گردی کے روک تھام کے لیے پارا چنار کے مقامی عمائدین اوررہنماوں کے اکثریتی رائے کو اہمت دی جانی چاہے ہیں ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا قائد ملت جعفریہ کے حکم پر آیندہ جمعہ 30 جون کو ملک بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔ درین اثنا قائد ملت جعفریہ کی طرف سے علامہ رمضان توقیر مرکزی نائب صدر شیعہ علماء پاکستان کی سربراہی میں ایک وفد جو کہ مرکزی رہنماوں اور صوبائی صدور پر مشتمل ہوگا پارا چنار کا دورہ کرینگے۔