پشاور ( ) قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ علامہ حمید حسین امامی کی ہدایت پر صوبائی جنرل سیکریٹری آخونزادہ مظفر علی و صوبائی سیکریٹری مالیات میر غلام مرتضی کے ہمراہ آج شام ہسپتال میں سانحہ پارہ چنار کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر تنظیم المومنین خیبر پختونخواہ کے نائب صدر صوبیدار عاشق حسین اور سیکریٹری اطلاعات گلزار حسین کے ہمراہ مریضوں کی عیادت کی اور انکو قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکی مکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ صوبائی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پوری ملت اس وقت پارہ چنار کے مظلوموں کے ساتھ ہے اور دنیا پھر میں پارہ چنار میں جو مظالم ڈھائے گئے انکا تذکرہ جاری ہے۔ قاتلوں اور سہولت کارواں جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔