سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارت ا و ر بحرین کے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم

سعودی عرب اور مصر سمیت چھ عرب ممالک نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا۔
قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات مقطع کرنے والے چھ عرب ممالک میں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن شامل ہیں۔
ان ممالک کا الزام ہے کہ قطر اخوان المسلمون سمیت دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتا ہے۔سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے ہیں اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے بچنے اور قومی سلامتی کے پیش نظر قطر کے ساتھ اپنی سرحدوں کو بھی بند کر دیا ہے۔بحرین کا الزام ہے کہ قطر اس کےاندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہا ہے اور اس کی سلامتی اور استحکام کو متزلزل کر رہا ہے۔مصر کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ مصر نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور وہ قطری بحری جہازوں اور طیاروں کے لیے اپنی بندرگاہ اور ایئرپورٹس بھی بند کر رہا ہے۔مصر نے کہاہے کہ اس نے یہ فیصلہ اپنی قومی سلامتی کے تحت کیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے قطری سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here