• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

سچ اور حقائق! زائرین کے حوالے سےجُھوٹ ایسا کہ اب نِگلا جائے نہ اُگلا جائے

سچ اور حقائق! زائرین کے حوالے سےجُھوٹ ایسا کہ اب نِگلا جائے نہ اُگلا جائے

سچ اور حقائق! زائرین کے حوالے سےجُھوٹ ایسا کہ اب نِگلا جائے نہ اُگلا جائے

کورونا کی موجودہ صورتحال میں یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ کروناوائرس ،ائرپورٹس کے ذریعہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافرین اور لوکل ٹرانسمیشن سے پھیلا مگراِنتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں بات کرکے معاملے کو اُس وقت گہنا دیا گیا جب کہاگیاکہ” 78فیصد وائرس زائرین سے پھیلا “۔بعد ازاں اِس بے ہنگم بات کو بتنگڑ بنانے کی کوششیں کی جاتی رہیں ۔
اِس پر
ہمارا واضح، دوٹوک ، مدلّل اور ٹھوس موقف سامنے آیاتھا کہ زائرین تو پہلے دن سے ہی ایران بارڈر کراس کرتے ہی حکومتی تحویل /قید میں آجاتے تھے جنہیں نام نہاد قرنطینہ درقرنطینہ کرتے ہوئے ڈیڑھ سے دوماہ بھیڑ بکریوں کی طرح رکھاگیااور بار بار ٹیسٹ کروانے کے بعد اُنہیںنام نہاد قرنطینہ سنٹرز سے گھروں کو قرنطینہ قرار دے کر منتقل کردیا گیا ۔ لہٰذا زائرین کے ذریعے وائرس پھیلنا ممکن ہی نہیں۔
ہمارے ٹھوس اور مدلّل موقف اور حقائق منظر عام پر لانے کے بعد اب یہ جھوٹ ایساہے جو اِن سے نِگلا جا رہاہے نہ اُگلا جارہاہے ؛ کچھ افراد بات کرنا چاہتے ہیں مگر کرنہیں پارہے ۔ یہ جھوٹ کیوں بولاگیا اِس کےلئے مزید حقائق سامنے لائے جائینگے۔

مِنجانب: دفتر شِیعہ عُلماءکونسل پاکستان