تازه خبریں

سیدہ سدرہ نقوی کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے علاقہ پہاڑ گنج میں دانش گاہ مصطفی کا دورہ

جعفریہ پریس – جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ١١ مارچ ٢٠١٥  بروز بدھ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے علاقہ  پہاڑ گنج میں دانش گاہ مصطفی کادورہ کیا اور خطاب کیا ، مرکزی آرگنائزر نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پہ خواہران کو علمی و مذہبی و سیاسی اور معاشرتی شعور دیا جائے گا اور اس حوالے سے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کے زیر سایہ انکی ہدایات کے مطابق تربیت کی جائے گی ہمیں امید ہے کہ دانش گاہ مصطفی کے اساتذہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور کراچی ڈویژن میں میں طالبات کی راہنمائی کریں گے اس موقع پر ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجیعہ زھرا علوی اور آرگنائزر  و یسٹ ڈسٹرکٹ کراچی  اسماء زھرا زیدی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔