کوئٹہ: آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قلعہ عبداللہ کے علاقے اسپین تیزہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں ایک گاڑی سے دو ہزار کلوگرام بارودی مواد برآمد کر لیا۔
کارروائی میں دو مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔