جعفریہ پریس ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی میں کلفٹن کے علاقے سی ویو کے ساحل پر 21 کے لگ بھگ افراد کے ڈوب جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ میں عید کے روز دو ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ سی ویو ساحل پر درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع سنگین سانحہ ہے اور تاحال بعض نعشوں کا نہ ملنا لواحقین کے لئے شدید صدمے کا سبب ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کے کام کو تیز تر کریں۔
دریں اثناء شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے عید کے روز کوئٹہ میں دو ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کی مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دن بھی عوام کو جانی تحفظ فراہم نہ کرسکنا حکومت کی ناکامی ہے۔ علامہ عارف واحدی نے شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر علامہ سید حسن مبلغ اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی ہزارہ کو ٹیلی فون کے ذریعہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت