شام میں امریکی فوج کی مداخلت اسرائیل کے تحفظ کیلئے ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی دمشق میں بی بی سکینہ ؑ کے مزار اقدس کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،قائد ملت جعفریہ
امریکہ کو اسرائیل کے مفاد اتنے عزیز ہیں تو ہمیں فلسطین وقدس کے مفاد اُتنے ہی عزیز ہو نے چاہیے
راولپنڈی /اسلام آباد13مارچ 2017ء ( )
امریکہ کو اسرائیل کے مفاد اتنے عزیز ہیں تو ہمیں فلسطین وقدس کے مفاد اُتنے ہی عزیز ہو نے چاہیے
راولپنڈی /اسلام آباد13مارچ 2017ء ( )
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے دمشق شام میں بی بی سکینہ ؑ کے مزار اقدس کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شامی حکومت مقامات مقدسہ کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ اس طرح کی قبیح حرکتیں کرنیوالے کسی طور بھی اسلام کے نام لیوا نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ایسے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام امن و آشتی اور رواداری کا مذہب ہے جس کا تشدد اور انتہاء پسندی سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔شام کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھاکہ امریکی فوج کا شام میں اترنا معنی خیز ہے ۔ شام میں امریکی فوج کی مداخلت اسرائیل کے تحفظ کیلئے ہے، اسے شام میں امن قائم ہونے اور دہشتگردوں کے خاتمے سے کوئی غرض نہیں ،امریکہ نے پہلے شام کی حزب اختلاف کا ساتھ دیا ناکامی کی صور ت میں داعش بنائی مقصد اسرائیل کو تحفظ دیناہے ۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھاکہ اگرامریکہ کو اسرائیل کے مفاد اتنے عزیز ہیں تو ہمیں فلسطین و قدس کے مفاد اُتنے ہی عزیز ہو نے چاہیے۔اسلامی ممالک امریکہ و اسرائیل کی سازش کو سمجھیں اور متحد ہو کران تمام سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ یہوو و نصاری کی جانب سے اسلامی ممالک کے مابین اختلافات پیدا کرکے انہیں تقسیم کرنے اورمسلم ممالک کو آپس میں لڑا کرکمزور کرنیکی سازش کو اسلام کے بنیادی اصول صبر و تحمل،برداشت اور رواداری پر عمل پیرا ہو تے ہوئے ناکام بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔علامہ ساجد نقوی کا مزیدکہناتھاکہ شام میں امریکی فوجیوں کا شام میں داخل ہو نا کھلی جارحیت ہے ۔ان فوجی قوتوں کو ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ عراق ،صومالیہ، ویت نام اور افغانستان میں امریکہ کو بری طرح شکست ہوئی اور شام میں بھی ناکامی کا سامنا ہے ،امریکی فوجیں کہیں بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوئیں اور جہاں بھی جاتی ہیں، وہاں صرف انتشار اور بدامنی پھیلاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام کے مستقبل کا دار و مدار شامی عوام پر ہے فیصلہ شام کی عوام پرہی چھوڑ ا جائے۔