شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کی جا رہی ہے : ولاد ی میر پیوٹن
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق سمیت مختلف علاقوں میں کیمیائی حملوں کی سازش کی جارہی ہے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران ولادی میر پٹن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس خفیہ معلومات ہیں کہ شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے کیونکہ جھوٹے الزام لگا کر شام کے صدر بشار الاسد کو بدنام کیا جا رہا ہے۔