جعفریہ پریس مولانا سید نیاز حسین نقوی نے جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبہ جمعہ کے پہلے حصہ میں ’’حجاب ‘‘کے بارے گذشتہ جمعہ کی گفتگو کے تسلسل میں عورت کی عظمت کوبیان کرتے ہوئے اس کے حقوق بیان کیے ۔انہوں نے کہا پردہ پابندی نہیں بلکہ ایک قسم کی حفاظت اورحصارہے ،عورت کو چاہیے کہ لوگوں کی نظروں سے خود کو بچانے کیلئے پردہ کی پابندی کرے
مولانا نیاز نقوی نے گذشتہ دو دنوں میں مختلف شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے بحرینی بادشاہ کے دورہٗ پاکستان کے موقع پرمختلف قیاس آرائیوں پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت اورفوج کو عسکری نوعیت کے معاہدوں میں ہوشیاررہناچاہیے کیونکہ بحرینی عوام شاہی آمریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں جنہیں کچلنے کے لیے پہلے ہی سعودی فوج وہاں موجود ہے جبکہ بحرین چند لاکھ کی آبادی کا چھوٹا سا ملک ہے ۔مولانا نیاز نقوی کا کہنا تھا یہاں سے ریٹائرڈ فوجیوں اوردیگرافراد کوملازمت کے بہانے بحرینی عوام سے مقابلے کے لیے بھیجنا اسلامی اخوت کی صریح خلاف ورزی ہے ۔اس سے وہاں کے عوام میں ہمارے لیے نفرت پیدا ہوگی ۔ ہماری حکومت اور فوج کو اپنے ملک میں امن وامان کی بحالی پر توجہ دیناچاہیے ۔ انھوں نے ڈیڑھ ارب ڈالرسعودی مددکے بارے ملک وملت کے ذمہ دارحلقوں کی تشویش کوبجا قراردیتے ہوئے اس کی نتائج و عواقب پر متوجہ ہونے کی ضرورت پرزور دیا۔
- پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان