*شعبہ خدمت زائرین قم کی جانب سے جشن عید غدیر میں شرکت*
بروز ہفتہ
9ستمبر 2017
دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے زیر نگرانی علماء و طلاب کا ایک کاروان نے عید غدیر کے سالانہ پرگرام مسجد چھاردہ معصومین تھران میں بھر پور شرکت و خطاب
جشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ھوا جسکے بعد مسجد کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین آقای بابائی نے دفتر قائد ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کیا ۔
اور اس کے بعد مختلف ممالک سے آئے ھوئے خطیب نے اپنے روائتی انداز میں فضائل امیر المومنین اور عید ولایت کے مناسبت سے نہایت ہی خوب صورت خطابات کیے۔
وطن پاکستان کی نمائندگی کرتے ھوئے آقای علمدار حسین نے اردو و سرائیکی زبان میں قصیدے پڑھے اور شرکاء محفل کو خوب گرمایا اور شرکا نے خوب صورت پاکستانی روائتی نعروں سےجشن محفل کو چار چاند لگائے۔
اور ان کے بعد حجت الاسلام والمسلمین ناصر حسین زیدی صاحب نے بھی فضائل امیر المومنین و فلسئہ غدیر کو بیان کیا اور پاکستان کے تعارف کے ساتھ قائدملت جعفریہ سید ساجد علی نقوی کی پاکستان میں دانشمندانہ قیادت اور نمائندگی ولی فقیہ کا تعارف کروایا
اور آخر میں مسجد کی ھئیت کے اراکین نے دفتر قائد ملت جعفریہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ شعبہ زائرین نے اس پروگرام میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ھوئے مسلسل پانچویں شرکت کی