• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شعراء اور مداحان اہلبیت (ع) دشمن کے ساتھ ابلاغیاتی جنگ میں اپنا کردار ادا کریں: قائد انقلاب اسلامی

شعراء اور مداحان اہلبیت (ع) دشمن کے ساتھ ابلاغیاتی جنگ میں اپنا کردار ادا کریں: قائد انقلاب اسلامی

شعراء اور مداحان اہلبیت (ع) دشمن کے ساتھ ابلاغیاتی جنگ میں اپنا کردار ادا کریں: قائد انقلاب اسلامی

دختر رسول حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر، شعرا اور مداحان اہلبیت کی ایک بڑی تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بی بی دوعالم کو طہارت و پاکیزگی اور خلوص و ایثار کا مثالی نمونہ قرار دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ معاشرے کی تمام جہات، زندگی کے تمام پہلؤوں اور خاص طور سے سماجی اور انقلابی میدانوں میں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اسوہ اور نمونہ بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خداوند عالم کے لطف وکرم سے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کا معاشرہ فاطمی معاشرہ بن گیا ہے اور پچھلے تینتالیس برسوں کے دوران دفاع مقدس اور اس کے بعد مختلف مراحل میں بھی ایران کے اندر فاطمی جذبے اور معاشرے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے شعرائے کرام اور مداحان اہلبیت پر زور دیا کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف جاری ابلاغیاتی جنگ کے مقابلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایرانی قوم کے دشمن ، ہزاروں میڈیا ماہرین بھاری مالیاتی اور سیکورٹی اخراجات کے ذریعے، رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور ایرانی قوم کے ایمان اور عقیدے کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ایسی صورتحال میں حقائق کو عام اور لوگوں کو آگاہ کرنا اہم ترین جہاد ہے اور شعرائےکرام اور ذاکرین اہلبیت کو اس میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے