• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شہداء کی نماز جنازہ کویٹہ یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ جمعہ اسدی کی اقتداء میں ادا کردی گئی

جعفریہ پریس -کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے سے شہید افراد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے، نماز جنازہ میں شیعہ علما کونسل بلوچستان کے رہنما جناب لیاقت علی ہزارہ بھی موجود تھے جبکہ علاقے میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں گزشتہ رات دھماکے سے شہید افراد کی نماز جنازہ میں لواحقین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی تدفین کے موقع پر قبرستان اور ملحقہ علاقے میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے۔ ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں آج مکمل شٹرڈاون ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی فورسز کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے، مشکوک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی آباد کے بازار میں اس وقت خودکش دھماکا کیا گیا تھا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں عید الاضحیٰ کے سلسلے میں خریداری میں مصروف تھی۔ دہشتگردی کی واردات میں 6 افراد شہید جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔