تازه خبریں

شہدا کے لواحقین سے یکجہتی اور ھمدردی کے باعث عید سادگی سے منائینگے علامه عارف حسین واحدی

اسلام آباد، سانحه پارا چنار، کوئٹه سانحه، ملت جعفریه کا عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان – قائد ملت جعفریه پاکستان آٰیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل اہل وطن عید سادگی سے منائیں گے ، شیعه علماء کونسل پاکستان –
شیعه علماء کونسل نے عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کردیا ہے – کالی پٹیاں باندھ کر نماز عید کے اجتماعات میں شرکت کی جائے گی – سیکرٹری جنرل شیعه علماء کونسل علامه عارف حسین واحدی نے کہا ہے
کہ شہدا کے لواحقین سے یکجہتی اور ھمدردی کے باعث عید سادگی سے منائینگے ، کوئٹه سے پارا چنار هم وطن سوگ میں مبتلا ہیں ، ایسی صورتحال میں کیسے خوشیاں منائیں ، دهشت گردی کے خاتمے کےلئے سنجیده اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت هے- شیعه علماء کونسل