تازه خبریں

 علامہ ساجد نقوی کا صدر ابراہیم رئیسی و دیگر شخصیات کی شہادت پردُکھ کا اظہار

شہید ابراہیم رئیسی و شہید امیر عبد الھیان معمولی شخصیات نہیں تھیں قائد ملت جعفریہ

بہت بڑا سانحہ، افسوسناک خبر، بہت بڑا خلا

لیکن

انقلابِ اسلامی خلا کو پر کرنے میں بہت مہارت رکھتا ہے

سب شہداء قیمتی اور غیر معمولی لوگ تھے

شہید رئیسی کا موجودہ سیاست اور حالات میں بہت اہم کردار تھا

رئیسی عالمی شخصیت تھے، شایستگی کے ساتھ اپنا موقف دنیا کو پیش کیا ۔

ہم نے مشترکات پہ لوگوں کو جمع کیا ۔۔۔۔شہید نے پاکستان دورے میں غزہ و اسرائیل کے بارے میں مختلف موقف والوں میں اپنا موقف بیان کیا۔

ایک زمانہ تھا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا آغاز پاکستان سے ہونے والا تھا ہم نے مخالفت کی اور وارننگ دے کر پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لئے آنے والے کی فلائیٹ کو روک دیا ۔

ہم اپنی سوچ اور مثبت عمل سے مقابلہ کرتے آرہے ہیں۔۔۔۔ ہر سازش کا مقابلہ کے لئے تیار ہیں

ہمارا شہداء سے محبت کا رشتہ ہے
آقای رئیسی نرمی کے ساتھ جو بات پاکستان میں کر گئے اب لوگ ان کو سوچ رہے ہیں ۔۔۔۔۔ہم انکی فکر وعمل سے درس لیں ۔۔۔