تازه خبریں

شہید غلام حیدرایڈوکیٹ کی نمازجنازہ شیعہ علما کونسل کے رہنما کی اقتدا میں ادا کردی گئی

جعفریہ پریس- کراچی کل شام مارٹن کوارٹر میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایڈوکیٹ غلام حیدر کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہرین جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف میں شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی کے صدر حجت السلام علامہ شیخ جعفر سبحانی کی اقتدا میں  ادا کردی گئی جبکہ تدفین وادی حسین ع میں کی گئی-
واضح رہے کہ پچھلے دو دن میں دو ڈاکٹروں قاسم عباس، حیدر رضا، ایک وکیل وقار شاہ اور جوان مظہر حسین اور علی بہادر کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے ان بہیمانہ قتل واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں چن چن کر شیعہ اکابرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مگر حکومت، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں یکسر ناکام ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے کراچی میں جاری قتل و غارت گردی کے اس کھیل کو ختم کرنے میں سنجیدہ کردار ادا کریں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکائیں-