• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

شہید حسینی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ۔ علامہ محمد رمضان توقیر پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ان کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ہے کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی عظیم انسان تھے ۔پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ان کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے ۔شہید حسینی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ اور اہل تشیع انہیں اپنا عظیم قائد سمجھتے ہیں ۔
گزشتہ روزکوٹلی امام حسین میں 5اگست بمناسبت برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں عمائدین ڈیرہ اسماعیل خان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں قائد شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرانی خوانی کی گئی۔ منعقدہ تقریب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی خدمات کے سبب آج ملت تشیع نے عظیم مقام حاصل کیا ۔پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے قائد شہید کاکردار ناقابل فراموش رہا ہے ۔علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے خطاب میں علامہ عارف حسین الحسینی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کی ایک شخصیت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قائد شہید کے تدبر و حکمت عملی کی وجہ سے تشیع کو ایک مقام حاصل ہے ۔ قائد شہید نے ساری زندگی اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان میں امن وامان کے قیام میں بھر پور کردار ادا کیا ۔
منعقدہ تقریب میں قائد شہیدعلامہ عارف حسین الحسینی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی ترانے بھی سنائے گئے۔