تازه خبریں

شہید دیدارعلی جلبانی کے چہلم میں شرکت کےعلاوہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ضلع خیرپورکے چھوٹے بڑے شہروں سمیت 25دیہاتوں کا تفصیلی دورہ

 جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید دیدارعلی جلبانی کے چہلم میں شرکت کے علاوہ ضلع خیرپورکے چھوٹے بڑے شہروں سمیت 25دیہاتوں کا تفصیلی دورہ بھی کیا – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کوٹ ڈیجی پہچھے جہاں پر انہوں نے علماء کرام و مومنین سے ملاقاتیں کی اور ملاقات میں مختلف امور پرگفتگو اور ان کی  رہنمائی کی بعد ازاں قائد ملت جعفریہ کوٹ ڈیجی سے گمبٹ روانہ ہوئے جہاں پر انہوں نے 7 محرم کو شہید ہونے والے شہید علی گوہر کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کی اور ساتھ ہی علماء کرام و مومنین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے گمبٹ میں موجود درگاہ سید ریجھ علی شاہ و امام علی شاہ پر فاتحہ خوانی کی اور سردار علی شاہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی بعد ازاں سیٹھارجہ روانہ ہوئے جہاں پر لنڈ قبیلہ کی برادری سے ملاقات اور مختلف امور پر گفتگو کی- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے سیٹھارجہ میں ایک پرجھوم پریس کانفرنس سے قومی و ملی امور پر خطاب بھی کیا پریس کانفرنس میں  شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ محمد باقر نجفی بھی موجود تھے-