• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شہید عالم موسوی کی نماز جنازہ ادا شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنماؤں کی شرکت

جعفریہ پریس کل رات کو تقریبا سات بجے کے قریب شہید ہونے والے مولانا سید عالم موسوی کا نما زجنازہ آج سہ پہر تین بجے قصہ خوانی بازار میں ادا کی گئی۔شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے جنازہ میں شر کت کی۔وفد میں مرکزی جنرل سیکرٹری عارف واحدی،صوبائی صدر کے،پی،کے علامہ محمد رمضان توقیر،علامہ فرحت عباس جوادی،جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اظہار بخاری،ضلعی صدر پشاور مجا ئد علی اکبر اورتحریک جعفریہ کے سابقہ سنٹر علامہ جواد ہادی ، شیعہ علما کونسل کے کارکوناں اور مومنین کی بری تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ سے پہلے شیعہ علما ء کو نسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مزید کہا کہ دہشت گردوں کو ریسٹ ہاؤسسز میں قیام کرایا جاتا ہے۔ کیونکہ ان کو اپنی بچانے کی پروا ہوتی ہے ۔ پاکستان کے امن کی نہیں۔دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور عام شہری ڈر ڈر گھروں سے باہر نکلتے ہیں ۔حکو مت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔پاکستان میں سیکورٹی فورسسز، علما ، ڈاکٹر،پولیو کی ٹیمیں ، ٹرینیں ، عبادت گاہیں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بعد ازاں مرکزی سیکرٹری علامہ عارف واحدی اور صوبائی صدر علامہ رمضان توقیر نے میڈیا کو انٹرویو دیا ۔