جعفریہ پریس کراچی – شہید علامہ دیدار حسین جلبانی اور ان کے گارڈ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ شیخ جعفر سبحانی سمیت مختلف علماء کرام اور تنظیمی کارکنان کے علاو ہ مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی- نماز جنازہ کے بعد شرکاء نے نمائش چورنگی پر احتجاج کیا۔ شہید علامہ دیدار حسین جلبانی کی تدفین خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ کے نواحی گاوٴں جلبانی میں کی جائے گی۔