جعفریہ پریس – عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے دارلخلافہ اور مرکزی شہر گلگت میں گھڑی باغ میں جاری مرکزی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل ضلع ہنزہ نگر کے راہنما مولانا شیخ گلاب حسین شاکری نے کہا کہ شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی اس خطے میں تمام مکاتب فکر کے عوام کے حقوق کی بات کرتے تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی گلگت بلتستان کے محروم و محکوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد میں صرف کی مگر نا عاقبت اندیش حکمرانوں نے ہمارے عوام کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرکے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی جیسی پر امن اور دور اندیش شخصیت کو شہید کروا کر ہمیں باہم دست و گریباں کرایا گیا۔ مگر الحمد اللہ آج عوامی ایکشن کمیٹی کے اس مشترکہ و نمائندہ پلیٹ فارم پر اپنے حقوق کیلئے تمام تر لسانی، فرقہ وارانہ اور علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر عوام نے اپنے حقوق کیلئے متحد ہو کر حکمرانوں کو یہ پیغام دیدیا ہے کہ اب مزید یہ کھیل زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پر عمل درآمد تک ہم عوامی ایکشن کمیٹی کا بھر پور ساتھ دینگے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت