جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل گلگت کا ایک وفد جسمیں صوبائی سینئر نائب صدر آغا شیخ مرزا علی ، صوبائی ڈپٹی جنرل سید حسن شاہ کاظمی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی ، صوبائی آفس سیکرٹری برکت علی ، ریٹائزڈ DS Pرمضان علی ، ممبر آگنائزنگ کمیٹی شیخ اقبال کمیلی ، ممبر آگنائزنگ کمیٹی حاجی مصطفی ، پریس سیکرٹری سید وقار حسین رضوی ، جے ۔ایس ۔او گلگت ڈویژن کے سابق صدر منتظر عباس ، جے ۔ایس ۔او گلگت دویژن کے پریس سیکرٹری ثابت حسین ، جے ۔ایس ۔او جامعہ قراقرم کے صدر برادر شیر عباس شامل تھے ۔ وفد نے امپھری کا دورہ کیا اور تنظیم سازی کی – اس موقع پر مومنین کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی- جبکہ شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی کے ماموں سید احمد علی شاہ ، شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی کے چھوٹے بھائی سید نطام الدین رضوی ، شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی کے بڑے بیٹے سید حسین رضوی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی نے تنظیم کے حوالے سے مومنین کو آگاہ کیا اور شیعہ علماء کونسل اور ملت جعفریہ کے قائدین کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ مومنین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سینئر نائب صدر آغا شیخ مرزا علی نے کہا کہ سر زمین امپھری میں شہید قائد علامہ سید ضیا ء الدین رضوی سے ہی ہم نے اس فکر اور اس نظرئے کا پیغام سنا اور اپنایا ۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کی صورتحال ہی بدل دی اور حضرت امام خمینی نے مذہب کو حقیقی سوچ سے روشناس کرایا ۔ ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد دین ہونا چاہئے ۔ہمارے قائدین مفتی جعفر حسین ، شہید قائد عارف حسین الحسینی نے ملت کو ایک فکر اور ایک سوچ کے ساتھ منسلک کیا جس سوچ ، فکر اور نظرئے کا نام نظام ولایت فقیہ ہے اور آج اُسی فکر ، سوچ اور نظرئے پر قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی لیکر بڑھ رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم اُس فکر اور نظرئے کے پیغام کو اور زیادہ بہتر انداز میں پھیلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں چاہئے کہ باہمی اتحاد ووحدت کےلیے کوشش کریں ۔ تنظیم سازی کے مرحلے میں مومنین نے جہانگیر شاہ کو صد ر، حسین ولی کو نائب صدر جبکہ واحد حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا بعد ازآں شیخ مرزا علی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔