جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیرکی علاقائی کونسل کا ایک اہم اجلاس مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں علاقائی آرگنائزر سید ذوالفقار حسین بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری مالیات علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری مہمانان خصوصی تھے۔ اجلاس میں آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سے ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز اور دیگر تنظیمی عہدیداران اور علماء کرام نے شرکت کی۔ جس میں حالیہ ملکی سیاسی صورت حال ‘ پاکستان میں امن و امان کے حوالے سے ابتری‘ خطہ کشمیر میں ہونے والی سیاسی تبدیلیاں‘ حالیہ دنوں میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں اور آزادکشمیر میں تنظیمی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس کے بعد نئے علاقائی صدر کے انتخاب کا مرحلہ طے کیا گیا- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں مدرسہ شہید حسینی کوٹلی کے پرنسپل اور معروف دینی شخصیت علامہ سید صادق حسین نقوی کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا ۔ علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا جس کے بعد مہمانان خصوصی اور نومنتخب صدر نے تنظیمی ارتقاء اور موجودہ حالات میں شیعہ علماء کونسل کی فعالیت میں اضافے کے حوالے سے پر مغز گفتگو کی۔ نو منتخب صدر نے اعلان کیا کہ بہت قلیل عرصے میں علاقائی کابینہ تشکیل دے دی جائے گی جبکہ جعفریہ یوتھ کے علاقائی سیٹ اپ کے قیام کے لیے بھی ساتھ ساتھ تعاون کیا جائے گا اور اس کے بعد اضلاع کے دورہ جات کئے جائیں گے۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد