شیعہ علماء کونسل راولپنڈی سٹی نے محرم الحرام کے سلسلے میں قدیمی مسجد و امام بارگاہ میں سٹی صدر آصف مغل کی سربراہی میں سٹی کنٹرول روم قائم کردیا جس میں سیکرٹری جنرل ملک محمد عمران ،متولی راجہ اعجاز مسجد و امام بارگاہ قدیم،دھمیال سے محمود نقوی، ٹینچ بھاٹہ سے رضی شاہ، صادق آباد سے منیعم شاہ،ڈھوک حسو سے اسد شاہ،بھابڑا بازار سے جمال نقوی،چراہ روڈ سے مقبول شاہ،بنگش کالونی سے بابر علی،امام بارگاہ حفاظت علی شاہ سے اقرار شاہ،جعفریہ یوتھ سے یاور عباس پر مشتمل ہوگی جو عاشورہ تک چوبیس گھنٹے مصروف عمل رہے گا۔گذشتہ روز شیعہ علماء کونسل راولپنڈی سٹی اور سٹی کنٹرول روم کے زیر اہتمام امن ریلی نکالی گئی جس میں بڑے جلوس کی شکل میں تمام مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور بانیان و متولیان سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ ہمارا بنیادی ،شہری اور آئینی حق ہے۔ اس پر کسی قسم کا قدغن کسی صورت قبول نہیں۔
بانی اتحاد بین المسلمین سفیر امن علامہ سید ساجد علی نقوی کے احکامات کے مطابق پرامن عزاداری برپا کرنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں اور امن کیلئے ہم ہر جگہ اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔